29 مئی 2015 - 03:19
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں

فلسطینی انتظامیہ کے اعلی مذاکرات کار صائـب عریقات نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی سے ملت فلسطین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ فلسطینی انتظامیہ کے اعلی مذاکرات کار صائـب عریقات نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی سے ملت فلسطین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا-
لندن سے شائع ہونے والے اخبار القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین یا پی، ایل، او، کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور فلسطینی انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ صائب عریقات نے صیہونی بستیوں کے بارے میں مذاکرات کے آغاز سے متعلق اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کی تجویز کو مسترد کردیا- انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی تجویز صیہونی بستیوں کو جائز قرار دیئے جانے کی کوشش ہے اور فلسطینی اس کو قبول نہیں کرتے- صائب عریقات نے کہا کہ اگر نیتن یاہو مذاکرات کی بحالی کو اہمیت دیتے ہیں تو وہ صیہونی بستیوں کی تعمیر رکوائیں اور انیس سو سڑسٹھ والی سرحدوں پر واپس جائیں- قابل ذکر ہے کہ امریکا کی ثالثی سے صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان برسوں قبل شروع ہونے والے نام نہاد امن مذاکرات، صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲